Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلٰی پنجاب کیلئے ن لیگ کے نام سامنے آگئے

ن لیگ کے نامزدامیدوار نے معذرت کرلی، پرویزالٰہی کا انکشاف
شائع 17 جنوری 2023 03:19pm
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

مسلم لیگ ن کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے نامزد دو افراد کے نام سامنے آگئے۔

ن لیگ کی جانب سے تاحال نام سامنے نہیں لائے گئے اور کچھ دیر قبل یہ خبرسامنے آئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف آج آصف زرداری سے حتمی مشاورت کرنے کے بعد شام کو 3 نام گورنر کو بھجوا دی گے۔

تاہم وزیراعلٰی پنجابچودھری پرویزالٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے نامزد کردہ جسٹس سعید خواجہ ریٹائرڈ نے نگراں وزیراعلی بننے سےمعذرت کرلی ہے۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے جسٹس سعید خواجہ ریٹائرڈ کو نامزد کیا لیکن انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے احسن بھون کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔

PMLN

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab Assembly dissolve

Care Taker CM Punjab