Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

ثروت گیلانی ، عائشہ عمر اور علی ظفر کی جاوید اختر سے دبئی میں ملاقات

تصویر پر فہد مرزا نے تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار
شائع 18 جنوری 2023 12:14am

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ثروت گیلانی نے دبئی میں معروف بھارتی شاعر، نغمہ نگار،مکالمہ نویس اور سیاسی کارکن جاوید اختر اور ان کی صاحبزادی فلمساز زویا اختر سے ملاقات کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا نے بھی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے جاوید اختر اور زویا اختر سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ“ماسٹر جاوید اختر صاحب اور ان کی شاندار فلمساز بیٹی زویا اختر سے مل کر خوشی ہوئی“۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے اس موقع پر اداکارہ عائشہ عمر اور علی ظفر بھی موجود تھے ۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے شوہر اداکار فہد مرزا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ“ماشا اللہ!! تمہیں ہر روز اس حیرت انگیز انسان کے طور پر پروان چڑھتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ تمہارا مقدر ایسا ہی تھا“۔

اداکارہ نے جواب میں لکھاکہ“میری جان میں آپ کی تائید کے ساتھ دنیا فتح کرسکتی ہوں“۔

ayesha omar

Javed Akhtar

Sarwat Gillani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div