Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، لیجنڈ اسکواش پلیئر جہانگیر خان برس پڑے

عالمی رینکنگ میں کوٸی پاکستانی پلیٸرٹاپ 65 میں جگہ نہ بناسکے
شائع 18 جنوری 2023 12:32pm

پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر لیجنڈ پلیٸر جہانگیرخان نے کہا کہ موجودہ صورتحال شرمناک ہے، حالیہ نتائج سب کے سامنے ہیں، جنہیں اسکواش سکھاٸی انہیں سے آج ہار رہے ہیں۔

سالہا سال پاکستان کا نام روشن کرنیوالے لیجنڈ پلیٸرجہانگیرخان نے اسکواش کی موجوہ صورتحال برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسکوائش کی موجودہ صورتحال پرشرم آتی ہے، کھیل کومذاق بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ برٹش جونیٸراورایشین ٹیم چیمپیٸن شپ کے رزلٹ سب کے سامنے ہیں،حال یہ ہوچکا کہ جنہیں اسکواش سکھاٸی انہیں سے آج ہار رہے ہیں۔

جہانگیرخان نے اسکوائش فیڈریشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کواسکواش کا کچھ علم نہیں، سیکرٹری کا کوچ بن کربیرون ملک جانا حیران کن ہے، اگراقدامات نہ اٹھائے، تو اسکواش زوال کا شکارہو جائے گا۔

اسکواش لیجنڈ نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدراوراٸیرچیف کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کو پروفیشنل اندازمیں چلانے کیلٸے ٹیکنیکل اورماہرین لائے جائیں۔

اسکواش کی عالمی رینکنگ میں کوٸی بھی پاکستانی اسکواش پلیٸرٹاپ 65 میں جگہ نہ بنانے میں ناکام رہا۔

sports

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div