Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

امریکی ماڈل کم کارڈیشین نے شہزادی ڈیانا کا ہار خرید لیا

ہار میں ہیروں کا وزن 5.25 قیراط ہے
شائع 19 جنوری 2023 11:14pm

امریکا کی معروف رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشین نے برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والے ہیروں کے ایک ہار کو خرید لیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ہونے والی نیلامی کے دوران صلیب کی شکل کے اس ہیرے کے ہار کو کم کارڈیشین نے 1 لاکھ 63 ہزار 8 سو پاونڈ یعنی تقریبا ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد میں خرید لیا۔

نیلامی کے آخری 5 منٹ میں کم کارڈیشین کے نمائندے نے دیگر افراد کو پیچھے چھوڑ کر ہار کے لیے سب سے زیادہ بولی لگائی۔

ہار کو نیلام کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس ہار کو ایک اور بڑے نام کے ہاتھوں نئی زندگی مل سکے گی۔

ادارے کے مطابق اس ہار کو 1920 میں جیراڈ جیولرز نے تیار کیا تھا اور اس میں قیمتی پتھروں کو صلیب کی شکل میں لگایا گیا تھا۔

اس ہار کا حجم 5.4 انچ بائی 3.7 انچ ہے جس میں ہیروں کا وزن 5.25 قیراط ہے۔

kim kardashian

Princess Diana

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div