Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

مذاکرات کا شیڈول طے، آئی ایم ایف وفد 31 جنوری کو پاکستان پہنچے گا

مذاکرات میں کرنسی مارکیٹ کی فعالیت پر بھی بات چیت ہوگی، نمائندہ آئی ایم ایف
شائع 26 جنوری 2023 08:56pm
جائزے میں آئی ایم ایف اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔ فوٹو — فائل
جائزے میں آئی ایم ایف اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔ فوٹو — فائل

پاکستان اور بین الاقوامی عالمی فنڈ (آئی ایم ایف) میں نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا ہے۔

آئی ایم ایف وفد 31 جنوری سے 9 فروری تک نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اقتصادی جائزے میں آئی ایم ایف اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، مذاکرات میں کرنسی مارکیٹ کی فعالیت پر بھی بات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کو دورہ پاکستان کی درخواست کی تھی۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div