Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

مری میں برفباری پر نگران وزیراعلیٰ کا انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

سینئر افسران خود فیلڈ میں رہ کر تمام انتظامات کاجائزہ لیں اور رپورٹ پیش کریں، محسن نقوی
شائع 30 جنوری 2023 06:11pm
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی۔ فوٹو — فائل
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی۔ فوٹو — فائل

مری میں برفباری پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انتظامیہ اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم کردیا۔

محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ برفباری کے دوران سیاحوں کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ برفباری کے دوران مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے موثر مینجمنٹ نظر آنی چاہیے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں اور متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔

محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی بندش کی صورت میں فی الفور ضروری مشینری استعمال میں لائی جائے اور برفباری کے دوران سیاحوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے جب کہ سینئر افسران خود فیلڈ میں رہ کر تمام انتظامات کاجائزہ لیں اور رپورٹ پیش کریں۔

نگران وزیراعلیٰ نے مری کے شہریوں اور سیاحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے صورتحال سے باخبر رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

punjab

Murree

snowfall

Mohsin Raza Naqvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div