Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ارشد شریف قتل کیس: اسپیشل جے آئی ٹی واپس پاکستان پہنچ گئی

جے آئی ٹی 12 جنوری کو دبئی اور ایک ہفتہ انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی تھی
شائع 02 فروری 2023 02:12pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سینئر اینکر پرسن اور صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے قائم 5 رکنی اسپیشل جے آئی ٹی دبئی اور کینیا سے شواہد اکٹھے کر کے واپس پاکستان پہنچ گئی۔

جے آئی ٹی 12 جنوری کو دبئی پہنچی تھی جہاں ایک ہفتہ انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی تھی۔

دبئی میں جے آئی ٹی ممبران نے ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات حاصل کی۔

جے آئی ٹی رواں ہفتے اپنی رپورٹ مرتب کرکے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی۔

ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد 5 رکنی اسپیشل جے آئی ٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، جس میں آئی بی سے ڈپٹی ڈی جی ساجد کیانی اور آئی ایس آئی سے گریڈ 20 کے افسر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے سے ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید ،ایم آئی سے محمد افضل شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی دبئی اور کینیا میں ٹیم کے ہمراہ تھے۔

اسلام آباد

JIT

arshad sharif

arshad sharif murder case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div