Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

توڑ پھوڑ کیس: عمران خان و دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ کا چالان اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش
شائع 08 فروری 2023 10:25am
فوٹو۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی
فوٹو۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان ، اسد عمر، عامر کیانی اور شیریں مزاری کی حاضری سے استثنی کی درخوستیں منظور کرلیں۔

سیشن جج عمر شبیر نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق درج مقدمات کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 روز کی توسیع

پولیس نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروادیا جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان آج بھی پیش نہ ہوئے۔

عمران خان، اسد عمر، عامرکیانی، شیریں مزاری اور شفقت محمود نے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کیں، جنہیں عدالت نے منظور کرلیا۔

شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، فیصل جاوید، مراد سعید اور سیف اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کی حاضریاں لگا کے جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔

لانگ مارچ کیس کا پس منظر

یاد رہے کہ عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں حکومت کےخلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں تھیں۔

پشاور میں نوجوانوں سے خطاب کے دوران عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے تمام احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں کیے، ہم نے کسی کو کبھی کوئی نقصان نہیں پہنچایا اسی لیے جو رکاوٹیں ہوں گی اسے ہٹانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہوگی۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے بھی اجازت مانگی تھی تاہم وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزارت داخلہ سے پلان طلب کیا تھا اورقیام امن سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا ،ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا ۔

pti

imran khan

Asad Umer

shireen mazari

azadi march

islamabad local court

amir kiyani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div