Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

میجر محمد جواد شہید اور کیپٹن صغیر عباس شہید کی نمازجنازہ ادا کردی، آئی ایس پی آر

دونوں افسران کوہلو بارودی مواد کے دھماکے میں شہید ہوئے تھے
شائع 11 فروری 2023 01:38pm
تصویر/ آئی ایس پی آر
تصویر/ آئی ایس پی آر
تصویر/ آئی ایس پی آر
تصویر/ آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان نے کہ میجر محمد جواد شہید اور کیپٹن صغیر عباس شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔

میجرجوادشہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں میں بڑی تعداد میں سینیر سرونگ اور ریٹائرڈ افسران شریک تھے۔

میجر جواد بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دوران آپریشن دہشت گردوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوئے تھے، ان کا تعلق کلر کہار کے علاقے پشال کلاں سے ہے۔

شہید میجر جواد نے سوگواران میں بیوی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں، انہوں نے 123 پی ایم اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا اور انفنٹری کی مایہ ناز فرنٹئیر فورس میں شمولیت اختیارکی تھی۔

کیپٹین صغیرعباس شہید

ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے کیپٹن صغیر عباس شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے بستی پتال میں ادا کر دی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں سرونگ اور ریٹاٸرڈ آفیسرز کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی تھی، کیپٹن صغیر بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دوران آپریشن دہشت گردوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

کیپٹن صغیر شہید نے 137پی ایم اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا اور آرمی کی ائیر ڈیفنس کور جوائن کی تھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گذشتہ روزبلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کے دوران میجر محمد جواد اور کیپٹن صغیرعباس نے جام شہادت نوش کیا، سیکیورٹی ادارے جانوں کی پرواہ کیۓ بغیر دھشتگردوں کے ناپاک عزاٸم کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہیں گے۔

ISPR

بلوچستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div