Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، رویندرا جڈیجا پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ

امپائرز سے اجازت طلب کرنے میں ناکامی نے انہیں مشکل میں ڈالا۔
شائع 11 فروری 2023 04:09pm

بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ناگ پور میں جاری بارڈر گواسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی نے جڈیجا کو امپائر کی اجازت کے بغیر بالنگ ہینڈ پر کریم استعمال پر سزا سنائی ہے، لیکن افتتاحی میچ کے دوران گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ (بال ٹیمپرنگ) کے الزام میں انہیں کلیئر کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران جڈیجا کے بائیں ہاتھ پر کریم لگانے کا واقعہ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے کے بعد میچ آفیشلز کی توجہ اس جانب ہوئی۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر جڈیجا نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں اور اہم نصف سنچری اسکور کی۔

جڈیجا کی جانب سے جرم اور سزا قبول کرنے بعد آئی سی سی نے ان پر میچ فیس کا ایک چوتھائی جرمانہ عائد کیا۔

بھارت کی اننگز اور 132 رنز کی جیت کے بعد جاری کردہ آئی سی سی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ، ”میچ ریفری مطمئن تھے کہ کریم صرف طبی مقاصد کے لیے انگلی پر لگائی گئی تھی۔“

”کریم کو گیند پر مصنوعی مادے کے طور پر نہیں لگایا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں، اس نے گیند کی حالت نہیں بدلی، جو کہ آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کی خلاف ورزی کرتی۔“

ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ نے آئی سی سی کو وضاحت کی کہ محمد سراج کی ہتھیلی سے مادہ لینے والے جڈیجہ ”اپنے بالنگ ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر سوجن“ کے علاج کے لیے کریم استعمال کر رہے تھے۔

تاہم، امپائرز سے اجازت طلب کرنے میں ناکامی نے انہیں مشکل میں ڈالا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آسٹریلیا 5-120 کے اسکور پر تھا۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے کہتے ہیں کہ یہ بات سمجھ میں آتی ہے جڈیجا کو اپنی انگلی کے لیے کریم کی ضرورت تھی۔

ICC

fine

Ravindra Jadeja

Nagpur Border Gawaskar Trophy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div