Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

سقوط ڈھاکہ پر مبنی پاکستانی فلم ’ہوئے تم اجنبی‘ کا ٹریلر دیکھیں

اس فلم میں 9گانے شامل کئے گئے ہیں
شائع 12 فروری 2023 12:16am

فلم ’ہوئے تم اجنبی‘ کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فلم ہوئے تم اجنبی کی کہانی میں ناظرین کو 1971 کی جنگ کے پس منظر میں ہونے والی ان کہی محبت کی داستانوں کو پیش کیا جائے گا ۔

فلم اسٹار میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سہیل احمد، محمود اسلم، شفقت چیمہ، ثمینہ پیرزادہ، عائشہ عمر، شمعون عباسی، علی خان اور فلمسٹار شاہد بھی نظر آئینگے۔

یہ فلم معروف اینکر و ہدایت کار اور اداکار شاہد کے صاحبزادے کامران شاہد نے تحریر کی ہے۔

اس فلم میں 9گانے شامل کئے گئے ہیں، فلم کا ٹائٹل سانگ علی ظفر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جو معروف شاعر عباس تابش نے لکھا ہے ۔

اس فلم کو عیدالفطر پر ملک کے تمام سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔

Huwe tum ajnabi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div