Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

صدر علوی کا عمران خان سے رابطہ، الیکشن اور اسحاق ڈار سے ملاقات پر گفتگو

دونوں کے درمیان ملک میں عام انتخابات کی ٹائم لائن سے متعلق بھی بات ہوئی، ذرائع
شائع 14 فروری 2023 05:09pm
صدر مملکت اور عمران خان کی ملاقات۔ فوٹو — فائل
صدر مملکت اور عمران خان کی ملاقات۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عارف علوی اور عمران خان کے مابین ٹیلیفونک رابطے میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے حالیہ ملاقات پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور سابق وزیراعظم نے ملک میں عام انتخابات کی ٹائم لائن سے متعلق بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں منی بجٹ کے بنیادی نکات، معاشی اہداف کے علاوہ الیکشن کی ٹائم لائن پر بات ہوئی اور آئی ایم ایف سے پیکیج ملنے کے بعد کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔

Ishaq Dar

imran khan

IMF

President Arif Alvi

Elections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div