Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عمرانی ٹولے کے تین چار لوگ آج قابو میں آگئے، رانا ثناء اللہ

' 500 افراد کی گرفتاری کا بندوبست کر رکھا تھا، تین گاڑیوں میں صرف 80 کے قریب لوگ بیٹھے ۔'
شائع 22 فروری 2023 10:16pm
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — پی آئی ڈی
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — پی آئی ڈی

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے معصوم کارکنوں کو اپنی سازش کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا، لیکن جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا عوام نے جیل بھرو تحریک کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے، آج 300 سے 400 لوگ جمع ہوئے، حکومت نے 500 افراد کی گرفتاری کا بندوبست کر رکھا تھا، تین گاڑیوں میں 80 کے قریب لوگ بیٹھے جنہیں حراست میں لیا گیا باقی قیدی وینز خالی گئیں، پولیس اعلان کرتی رہی جس نے گرفتاری دینی ہے آجائے، عمران خان ٹولے کے تین چار لوگ آج قابو میں آگئے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدل دیا ہے، ہم عمران خان کو اپنا سیاسی حریف سمجھتے ہیں، لیکن اگر عمران خان ہمیں دشمن سمجھتا ہے تو پھر وہ ہمارا دشمن ہی ہے، تم چاہتے تو دوبارہ یہ ملک یرغمال بن جائے تو ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مل بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش بھی کی گئی، ہم سے بات نہیں کرنا چاہتے تو ہم سے بھی توقع نہ رکھو۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف نے 870 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے بڑی مشکل سے انہیں 170 ارب روپے کے ٹیکس پر انہیں راضی کیا، کوئی بتائے ہم نے 8 ماہ میں کیا غلطی کیا اور معیشت کو کیا نقصان پہنچایا۔

pti

Rana Sanaullah

Jail Bharo Tehreek

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div