Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالوں میں امریکا سرفہرست ہے، امریکی محکمہ خارجہ

پاک امریکا تجارتی واقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں ترجمان
اپ ڈیٹ 24 فروری 2023 09:48am
پاکستان حالیہ سیلاب کی تباہی سے نبرد آزما ہو سکتا ہے، ترجمان نیڈپرائس - تصویر/ روئٹرز
پاکستان حالیہ سیلاب کی تباہی سے نبرد آزما ہو سکتا ہے، ترجمان نیڈپرائس - تصویر/ روئٹرز

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں امریکا سرفہرست ہے۔

نیڈپرائس کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے وزارتی اجلاس جاری ہے پاک امریکا تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں، دو دہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں امریکا سرفہرست ہے۔

ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفینگ میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے مفادات مشترک ہیں اور طالبان یہ یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسند تنظیمیں خطے کا امن خراب نہ کریں۔

مزید کہا کہ پاکستان میں اسی امریکی کمپنیوں نے ایک لاکھ 20 ہزار ملازمتیں فراہم کیں جبکہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا معاشی استحکام کی بدولت پاکستان حالیہ سیلاب کی تباہی سے نبرد آزما ہو سکتا ہے۔

Ishaq Dar

پاکستان

Dollar

Ned Price

Economic Crises

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div