Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان نے آئی ایم ایف کی مشکل شرط مان لی

پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ 2 فیصد تک بڑھانے پر اتفاق
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 02:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط مانتے ہوئے پالیسی ریٹ 2 فیصد بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق گزشتہ رات پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 9 واں جائزہ اجلاس سے متعلق ورچوئل مذاکرات ہوئے، آئی ایم ایف حکام ہر نقطے کا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں، صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ بڑھانے پراتفاق ہوا ہے، پالیسی ریٹ 2 فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طے کی جارہی ہیں، اس حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔

حکام کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو جون تک غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر بھی تفصیل سے بریفنگ دی ہے، اب آئی ایم ایف حکام پاکستان کو قرض دینے والے ممالک سے بھی بات کررہے ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان سے کی سیاسی صورتحال پر کوئی بات نہیں ہورہی۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div