Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

تاجروں نے سندھ میں مارکیٹ جلد بند کرنے کا فیصلہ رد کردیا

کراچی: مارکیٹ بند کرنے کا وقت رات 9:30 کیا جائے، تاجر برادری
شائع 26 فروری 2023 11:19pm

کراچی کی تاجر برادری نے مارکیٹ رات ساڑے 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کے لئے مارکیٹ ساڑے 8 بجے اور شادی حال رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ سندھ حکومت کو بھی بذریعہ خط توانائی بچت کے منصوبے پر عملدراۤمد کی سفارش کی۔ تاہم کراچی کی تاجر برادری نے سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل ہی مارکیٹیں جلد بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ مارکیٹوں کے اوقات رات ساڑھے نو بجے تک رکھے جائیں کیونکہ گاہکوں کی آمدرفت شام کے اوقات میں زیادہ ہوتی ہے۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو صورتحال جانچنے کی ہدایت کردی ہے، تاہم بازاروں یا شادی ہالز کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

Karachi Business

Pakistan energy saving plan

Business Community

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div