Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

عدالت نے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی
شائع 01 مارچ 2023 10:40am
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز

لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار رانا شاہد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز اپنی جماعت کی سینئیر نائب صدر ہیں اور چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھال چکی ہے، انہوں نے سرگودھا میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےاعلیٰ عدلیہ مخالف بیان بازی کی۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

مریم نواز نے اپنے خطاب کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، ان کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر ہوئی اور اگلے روز اخبارات میں پرنٹ ہوئی، آئین کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت مریم نواز کو عدالت طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

عدالت نے سماعت کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔

PMLN

Maryam Nawaz

Lahore High Court

Contempt of Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div