Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عدالتوں کو چاہئے کہ فوراً عمران خان کو کٹہرے میں لا کر کھڑا کریں، مریم اورنگزیب

عمران خان کو ڈر ہے کہ کہیں معیشت میں استحکام نہ آ جائے، وزیراطلاعات
شائع 07 مارچ 2023 05:26pm

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ڈر ہے کہ کہیں معیشت میں استحکام نہ آ جائے اس لئے افراتفری مچا رکھی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتوں کو لیڈر اور گیدڑ میں فرق سمجھنا چاہئے، اور تاریخوں پر تاریخ نہیں دینی چاہئے، ایسا رویہ اختیار کیا گیا تو کوئی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ایسا ملزم نہیں دیکھا جسے عدالت بلائے اور پھر اس کا انتظار کرے اور وہ پیش نہ ہو، یہ وہ شخص ہے جس نے چار سال حکومت بھی ویڈیو لنک پر چلائی، اب عدالتوں کو کہہ رہا ہے کہ میں ویڈیو لنک پر پیش ہوں گا، لوگ اس کے لانگ مارچ میں گولیاں کھاتے رہے اور یہ پلستر باندھ کر زمان پارک میں ویڈیو لنک پر بیٹھا رہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے میں عدالت بچاﺅ تحریک چلانا چاہتا ہوں، یہ عدالت بچاﺅ نہیں عدالت سے بچو تحریک ہے، اس نے عدالت میں پیش نہیں ہونا، اس نے افراتفری جاری رکھنی ہے، اسے ڈر ہے کہ کہیں معیشت میں استحکام نہ آ جائے، عدالت سے بچاﺅ تحریک بھی ویڈیو لنک پر چلے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر عدالت میں پیش ہوتا تھا، اس کو پتہ تھا کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا، عمران خان توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، اپنی بیٹی ٹیریان کے کیس میں بھی پیش نہیں ہوئے، اس لئے کہ اس کے پاس کوئی جواب نہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان پولیس کو دیکھ کر ایک بل سے نکل کر دوسری بل میں چھپ جاتا ہے، اس کی کہانی امپورٹڈ حکومت سے شروع ہوئی اور اب معذوری اور بزرگی پر پہنچ چکی ہے، اس شخص نے آئین اور قانون کا تماشا بنا رکھا ہے، عدالتوں سے کہہ رہا ہے کہ میں نہیں آﺅں گا، جو کرنا ہے کرلو۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان فارن ایجنٹ ہے، چپڑاسیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، خیرات کا پیسہ سیاست میں استعمال کیا، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، بی آر ٹی پشاور، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان کے کیس میں بھی وہ پیش نہیں ہوا، اسے پتہ ہے کہ یہ سارے جرائم اس نے کئے ہیں، عدالتوں کو چاہئے کہ وہ فوراً عمران خان کو کٹہرے میں لا کھڑا کریں، اور اگر عدالت میں پیش نہیں ہوتا تو وارنٹ گرفتاری پر گرفتار کرکے پیش کروا دینا چاہئے۔

imran khan

Maryam Aurangzeb

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div