Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

گورنر خیبرپختونخوا کا صدر کیخلاف آرٹیکل 6 سے گریز کرنے کا مشورہ

ملکی صورتحال صدر کیخلاف کارروائی کرنے کی متحمل نہیں ہے، حاجی غلام علی
شائع 11 مارچ 2023 02:14pm
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صدر کے خلاف آرٹیکل 6 سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی صورتحال صدر کے خلاف کارروائی کرنے کی متحمل نہیں ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ میں صدر اور الیکشن کمیشن کو ایک میز پر بیٹھا کر الیکشن پر مشاورت کرنا چاہتا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوا لیکن اب بھی آخری دم تک کوشش ہوگی کہ پرامن، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کراؤں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت نے مشاورت کے بعد مجھے ایک خط بھیجا اور میں نے نگراں صوبائی حکومت کے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کیونکہ الیکشن کمیشن کو رائے دینا میرا اور نگران صوبائی حکومت کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تاریخ بھی دینی ہے اور تمام ذمہ داری بھی پوری کرنی ہے۔

حاجی غلام علی نے کہا کہ اپنے بارے میں میڈیا سے خبر ملی مگر آئین شکنی کے حوالے سے کوئی لیگل نوٹس موصول نہیں ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کا 25 سالہ تجربہ ہے تو میں 40 سال سے منتخب ہوتا آرہا ہوں۔

نے صدر کے خلاف آرٹیکل چھ سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی صورتحال صدر کے خلاف کارروائی کرنے کی متحمل نہیں ہے۔

peshawar

President Arif Alvi

article 6

Haji Ghulam Ali

governor kpk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div