Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

گلوکارہ آئمہ بیگ پاک فیسٹ کی انتظامیہ پر برہم

تین روزہ ایونٹ 12 مارچ سے لاہور میں شروع ہوا ہے
شائع 13 مارچ 2023 10:09pm

گلوکارہ آئمہ بیگ نے ان کنسرٹ منتظمین پر سخت تنقید کی ہے جو ان کا نام استعمال کرکے ٹکٹ بیچ رہے ہیں۔

آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سےپاک فیسٹ کے کنسرٹ میں جانے سے انکار کرچکی تھیں لیکن پھر بھی ان کے نام پر ایونٹ کے ٹکٹ فروخت کیے گئے۔

پاکستان فیسٹیول کے نام سے تین روزہ ایونٹ 12 مارچ سے لاہور کے امین کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوا ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرے انکار کے بعد پروگرام کے منتظمین کو میرا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے میرا نام استعمال کرکے پیسے بنائے۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ منتظمین نے میرے مداحوں کو گمراہ کیا ہے اور وہ مداح میرا نام دیکھ کر ایونٹ کے ٹکٹ خرید رہے تھے۔

انہوں نے آرگنائزروں سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کو درست کیا جائے اور میرا نام استعمال نہ کیا جائے۔

Aima Baig

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div