Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے اسپیشل جے آئی ٹی ممبران سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے
شائع 15 مارچ 2023 08:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس 17 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ جمعہ کو کیس کی سماعت کرے گا۔

پانچ رکنی لارجر بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہربھی بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے مقتول صحافی کے اہل خانہ سمیت جے آئی ٹی ارکان، ایف آئی اے، آئی بی سربراہان کے علاوہ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری اطلاعات کو ںوٹسز جاری کردیئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سپریم کورٹ نے ارشد شریف از خود نوٹس کیس سماعت کے لئے مقرر کیا تھا جسے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث رجسٹرار آفس نے ڈی لسٹ کردیا تھا۔

خیال رہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی اسپیشل جے آئی ٹی نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں پیشرفت رپورٹ سربمہر لفافے میں جمع کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل جے آئی ٹی نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ صحافی ارشد شریف قتل کی تحقیقات جاری ہیں تاہم کئی ملکی و غیرملکی گواہان کے بیانات قلمبند کیئے جارہے ہیں، جلد جے آئی ٹی دوبادہ کینیا اور لندن کا دورہ کرے گی۔

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو ہر 15 روز بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Supreme Court of Pakistan

arshad sharif murder case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div