Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیٹ فلکس کا ہنی سنگھ کی زندگی پر مبنی فلم کا اعلان

فلم اس سال کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
شائع 16 مارچ 2023 09:14pm

نیٹ فلکس نے بھارت کے مشہور و معروف گلوکار یو یوہنی سنگھ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس پراجیکٹ کو ’بیئر ایٹ آل ڈاکو‘ فلم کے نام سے منسوب کیا گیا، جس میں ہنی سنگھ کی زندگی کا ایسا پہلو دکھایا جائے گا جو لوگوں نے آج تک نہیں دیکھا ہوگا۔

دستاویزی فلم کے ذریعے گلوکار کی زندگی کے عروج اور اچانک آنے والے زوال کی وجوہات پر سامنے لائی جائیں گی۔

بھارتی گلوکار کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کے ذریعے کبھی سنائی اور دکھائی نہ دینے والی کہانی بیان کی جائے گی۔

نیٹ فلکس کی دستاویز ی فلم میں ہردیش سنگھ اکا سے یو یو ہنی سنگھ بننے کے سفر کے ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے گوشوں کو سامنے لایا جائے گا، اس حوالے خاندان، دوستوں اور موسیقی کی دنیا میں ساتھ دینے والوں کے خیالات اور جذبات بھی پیش کیے جائیں گے۔

گلوکار نے اس حوالے سے کہا کہ مدداحوں کا حق ہے وہ ہنی سنگھ کی مکمل زندگی سے واقف ہوں، میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے بہت پیار دیا ہے اور اسی لئے اُن کا حق ہے کہ ہے کہ وہ میری مکمل کہانی سے واقف ہوں۔

موزیز سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس دستاویزی فلم کو حال ہی میں آسکر ایوارڈ یافتہ گنیت مونگا نے پروڈیوس کیا ہے۔ یو یو ہنی سنگھ پر بننے والی دستاویزی فلم اس سال کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Honey singh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div