Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کارکنان نے آپریشن کے بعد دوبارہ زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا

کارکنوں نے پولیس وین سے صوفے نکال کر عمران خان کے گھر واپس پہنچا دیئے۔
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2023 08:43pm

پولیس آپریشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک بار پھر زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا۔ کارکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زمان پارک کے اطراف بجلی بحال کر دی، سیکیورٹی بیرئرز بھی دوبارہ بنانے شروع کر دئیے گئے۔

انتظامیہ نے کیمپس دوبارہ لگنے سے روکنے کیلئے گرین بیلٹس پر پانی چھوڑ دیا۔ وزیراعلیٰ نے لاہور کی سڑکوں سے کینٹینر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کی ہدایت پر کارکنان زمان پارک پہنچنا شروع ہو گئے۔ کارکنوں نے زمان پارک کے مرکزی راستے پر سکیورٹی کیلئے لگا گیا کنٹینر دوبارہ لگا دیا ہے۔

گھر کے اطراف میں لگائی گئی لائیٹس بھی دوبارہ روشن کر دی گئی ہیں۔

پولیس آپریشن کے دوران زمان پارک کے اطراف میں موجود تمام کیمپس اکھاڑ دئیے گئے تھے، ضلعی انتظامیہ نے گرین بیلٹس میں دوبارہ کیمپ لگنے سے روکنے کیلئے پانی چھوڑ دیا ہے۔

پولیس نے عمران خان کے گھر سے صوفے اٹھا لئے

پولیس کی جانب سے عمران خان کے گھر کے صوفے اٹھانے کی کوشش کی گئی، تاہم کارکنوں نے صوفے لے جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

کارکنوں نے پولیس وین سے صوفے نکال کر عمران خان کے گھر واپس پہنچا دیئے۔

پی ٹی آئی رہنما امتیاز شیخ نے کارکنوں کو 9 بجے دوبارہ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی، پی ٹی آئی کے کارکن زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے۔

پولیس آپریشن اور عمران خان کی لاہور کی جانب روانگی کے بعد زمان پارک میں کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

imran khan

tosha khana case

politics march 18 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div