Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی پی اور ن لیگ اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرا لے، شیخ رشید

آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ
شائع 19 مارچ 2023 11:40am

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرا لے، ورنہ اصلی جیل جانا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالا جاسکتا، شکر ہے گزشتہ روز زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی توپ نہیں نکل آئی، کل فائل زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا یہ وقت ہی بتائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 90 دن میں نگران حکومت ختم ہو جائے گی، آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا پھر الیکشن کمیشن جانے اور سپریم کورٹ جانے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرا لے، ورنہ اصلی اور حقیقی جیل جانا پڑے گا۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ 13 کے ٹولے کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے لئے ممبر بھی نہیں ہیں، نوازشریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے، لیکن وہ وطن واپس نہیں آئے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ رگڑکر مر رہا ہے، اسحاق ڈار ڈالر 200 کا کروانے آئے تھے 300 کا کردیا، سعودی عرب اور چین نے بھی لال جھنڈی دکھادی ہے، دونوں پاکستان سے اکنامک رفام کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ صاحب 3 ماہ تک آئی ایم ایف سے مذکرات مکمل نہ کرا سکے، اب مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں، اب اجلاس مارچ کے بجائے اپریل میں مؤخرہو گیا ہے، انفرادی ووٹنگ امریکا کے پاس ہے، جس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے۔

pti

PMLN

Sheikh Rasheed

PPP

IMF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div