Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

کبھی کسی کی نوکری کے لئے سفارش نہیں کی، صدر عارف علوی

عوام کو انصاف فراہم کرنا سب کی ذمہ داری ہے، عارف علوی
شائع 21 مارچ 2023 02:44pm

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا سب کی ذمہ داری ہے، میں نے کبھی کسی کی نوکری کے لئے سفارش نہیں کی۔

صدر مملکت عارف علوی نے آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداران نازآفرین سہگل لاکھانی اور سرمد علی کو متفقہ صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ امید ہے نومنتخب عہدیداران ملک میں ذرائع ابلاغ کی ترقی کیلئے اقدامات مزید تیز کریں گے، میڈیا ملک میں امن ، برداشت، اخلاقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کرے۔

صدر عارف علوی نے جعلی خبروں کے تدارک کیلئے اخبارات کی جانب سے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہر ادارے میں میرٹ کو ترجیح دینی چاہیئے، انسان کو معاشی معاملات میں تفریق نہیں کرنی چاہیئے، سب کے لئے آسانی پیدا کریں، عوام کو انصاف فراہم کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ میں نے کبھی کسی کی نوکری کے لئے سفارش نہیں کی، چار برس میں سوائے چند کے تمام فائلیں ایک دن میں نمٹائیں۔

President Arif Alvi

Arif Alvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div