Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران خان کیخلاف کارروائی ہوئی تو دنیا پاکستان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے گی، زلمے خلیل زاد

حکومت سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل کرانے کی کوشش کرے گی، زلمے خلیل زاد
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2023 10:11am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، عمران خان کے خلاف کارروائی ہوئی تو دنیا پاکستان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ حکومت سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل کرانے کی کوشش کرے گی، الیکشن سے روکنے اور پی ٹی آئی پر پابندی کی کوشش کی جائے گی۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ بظاہر حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایسے اقدامات سے پاکستان مزید بحرانوں کا شکار ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحرانوں کا سامنا ہے، بعض ممالک نے پاکستان میں طے شدہ سرمایہ کاری بھی معطل کردی ہے۔

سابق امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض ملے گا یا نہیں معاملہ اب تک یقینی نہیں، موجودہ حکومت کے اقدامات جاری رہے تو پاکستان کو مزید نقصان ہوگا، امید ہے پاکستان کے سیاسی رہنما منفی سیاست سے خود کو بلند کریں گے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ قومی مفادات میں ایسے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی، پاکستان سے متعلق میری تشویش دن بدن بڑھتی جاری ہے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

Zalmay Khalilzad

Former US Special Representative for Afghanistan and Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div