Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ پاکستان میں باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہوگئی

اسٹار لنک کی تیز اور سستی ترین سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز پاکستان کے کونے کونے میں سستی براڈ بینڈ سروسز کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔
شائع 22 مارچ 2023 09:19pm

پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے، اسٹار لنک نے خود کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں رجسٹر کر لیا ہے۔

اسپیس ایکس میں گلوبل لائسنسنگ اور مارکیٹ ایکٹیویشن کے ڈائریکٹر ریان گڈ نائٹ نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے ملاقات کی، تاکہ پاکستان میں اسپیس ایکس کے اسٹار لنک کی رجسٹریشن پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

جس کے بعد وفاقی وزیر نے اسٹار لنک کی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کی اطلاع دی۔

اس میٹنگ کا مقصد یہ دریافت کرنا تھا کہ اسٹار لنک کی تیز اور سستی ترین سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کس طرح پاکستان کے کونے کونے میں سستی براڈ بینڈ سروسز کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔

وفاقی وزیر امین الحق نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسٹار لنک کی خدمات ٹیلی کام آپریٹرز کے آپریشنل اخراجات کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہیں، یہاں تک کہ دور دراز علاقوں میں بھی جہاں غیر فعال موبائل ٹاورز کو کم قیمت پر چالو کیا جا سکتا ہے۔

سید امین الحق نے کہا کہ، ”ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کے کونے کونے میں سستے ٹیرف پر براڈ بینڈ سروسز فراہم کرنا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ، ”اس سلسلے میں اسٹار لنک ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔“

ریان گڈ نائٹ نے مکمل تعاون پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں پاکستان کی ترقی کو سراہا۔

ریان نے مزید کہا کہ، ”بنیادی اقدامات مکمل ہو گئے ہیں، اور اب ہم تیزی سے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔“

یہ پیشرفت پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں ممکنہ طور پر تیز رفتار اور زیادہ سستی انٹرنیٹ خدمات فراہم کرے گی، یہاں تک کہ دور دراز علاقوں میں بھی انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

پاکستان میں اسٹار لنک کی خدمات کا کامیاب نفاذ ایک آپس میں جڑے ہوئے پاکستان کے ہدف کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔

پاکستان

SECP

SpaceX

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div