Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکے

زلزلے کی شدت 4.4 تھی، مرکز سرگودھا سے30 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلہ پیما مرکز
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2023 05:46pm

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے فیصل آباد، سرگودھا، بھلوال، چنیوٹ اور پھالیہ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زمین لرزنے کے بعد لوگوں کی دل بھی دھڑک گئے اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 درجے تھی اور اس کا مرکز سرگودھا سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں 30 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں منگل کی شب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دو روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

earthquake

NDMA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div