Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

تحریک انصاف کے کئی رہنما اینٹی کرپشن کی پکڑ میں آگئے

جن میں مراد راس، فرخ حبیب سمیت کئی رہنما شامل ہیں
شائع 24 مارچ 2023 10:43am
اینٹی کرپشن نے تمام رہنماوں کو آج طلب کر رکھا ہے - تصویر/ اے ایف پی/ فائل
اینٹی کرپشن نے تمام رہنماوں کو آج طلب کر رکھا ہے - تصویر/ اے ایف پی/ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے جن میں غلام بی بی بھروانہ، فرخ حبیب، عامرڈوگر، مراد راس، وارث عزیز اور علی اختر شامل ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ غلام بی بی بھروانہ پر چک 243 میں 50 ایکڑ سرکاری اراضی پرقبضےکا انکشاف ہوا ہے، انہوں نے سرکاری اراضی کی سرکاری فیس خزانے میں جمع نہیں کروائی، جبکہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی کار اسٹینڈ بنا رکھا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وارث عزیز نے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی کے دوران 2043 تک اسٹیٹ مینجمنٹ کرنا تھی، اس منصوبے 2500 کنال زرعی اراضی کو رہائشی میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا گیا۔

مزید کہا کہ مراد راس پر انصاف اکیڈمی بنانے کیلئے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے، جبکہ اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر مراد راس سمیت تمام رہنماوں کو آج طلب کر رکھا ہے۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf

Punjab Anti Corruption

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div