Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

تھانہ گولڑہ میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمہ سی ٹی ڈی منتقل

مقدمات تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی منتقل کیئے جائیں گے
شائع 24 مارچ 2023 04:46pm

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمہ سی ٹی ڈی منتقل کردیا گیا۔

18 مارچ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے مابین ہونے والے تصادم کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی تباہ کرنے کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ گولڑہ میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی دفعات کے تحت درج مقدمہ سی ٹی ڈی منتقل کردیا ہے، اور مقدمے کے ساتھ بم ڈسپوزل گاڑی اور سامان کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق چاروں مقدمات تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی منتقل کیے جائیں گے، ان میں بم ناکارہ بنانے کے 26 اوزار اور قیمتی سامان فہرست میں شامل ہے، جب کہ 3 وائرلیس سیٹ، الیکٹروائر اور 6 عدد بم سوٹ بھی گاڑی میں نذر آتش ہو گئے تھے، اس کے علاوہ بم لوکیٹر مائن ڈیڈیکٹر میٹل ڈیڈیکٹر بھی گاڑی میں موجود تھا۔

بم ڈسپوزل گاڑی کے مقدمہ میں اعظم سواتی، عاطف خان اور زلفی بخاری سمیت 13 افراد نامزد ملزم ہیں۔

پولیس نے انتباہ جاری کردیا کہ لوٹا گیا سامان انتہائی حساس ہے، یہ سامان خریدنا یا پاس رکھنا قانون کے مطابق جرم ہے۔

pti

pti leaders and workers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div