Aaj News

پنجاب حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافہ کردیا

کم ازکم تنخواہ 7 ہزار اضافے سے32 ہزار روپے کردی گئی
شائع 30 مارچ 2023 05:08pm
<p>فوٹو ــ روئٹرز</p>

فوٹو ــ روئٹرز

پنجاب حکومت نے کم از کم تنخواہ میں سات ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کےلئے رمضان المبارک میں اچھی خبر آگئی۔ پنجاب حکومت نے کم از کم تنخواہ میں سات ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔

کم ازکم تنخواہ سات ہزار کے اضافے سے بتیس ہزار روپے ہوگئی۔ حکومت نے تنخواہ میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے ایسے میں کم آمد طبقے کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی دشوار ہوگیا ہے۔ ایسے میں پنجاب حکومت نے کم از کم تنخوا میں اضافہ کردیا ہے۔

pakistan economy

food inflation

Pakistan Poverty

Comments are closed on this story.

Majid ali Apr 06, 2023 09:32am
ky govt employee b shamil hn is mn
thumb_up Recommend
مقبول ترین