Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر اعظم خان نے کیا کہا

نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لئے قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم...
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2023 10:40am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لئے قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان کا ردعمل سامنے آگیا۔

افغانستان کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کارکردگی نہ دکھانے پر اعظم خان کو قومی ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر اعظم خان نے اپنے ٹویٹ کرتے ہوئے ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعظم خان نے مزید کہا کہ’ انشااللہ ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرنے کے لیے اپنے کھیل اور فٹنس پر محنت جاری رکھوں گا’۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان کیا گیا، افغانستان کے خلاف آرام کے بعد ٹاپ پلیئرز کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔

بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان کی پوزیشن پر برقرار ہیں، احسان اللہ، زمان خان اور صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ عماد وسیم بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد 5 میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب تین ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

lahore

Pakistan Cricket Team

Azam Khan

selection

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div