Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

کوئٹہ میں ایک ہی روز پولیس کی گاڑی پر دوسرا حملہ، چار افراد زخمی

دھماکے میں کوئی پولیس اہلکار بھی زخمی نہیں ہوا، ایس ایچ او احسان اللہ مروت
شائع 10 اپريل 2023 09:50pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کوئٹہ میں ایک ہی دن میں دوسرا دھماکا ہوا جس میں چار افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ایس ایچ او کی گاڑی پر ہوا جس میں چار افراد زخمی ہوئے جب کہ ایس ایچ او محفوظ رہے۔

ایس ایچ او سریاب روڈ احسان اللہ مروت کا کہنا ہے کہ بم سڑک کنارے نصب تھا، یموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا، جس میں ڈیڑھ سے دو کلو دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔

احسان اللہ مروت نے بتایا کہ دھماکے کے وقت میں گاڑی میں موجود نہیں تھا جب کہ دھماکے میں کوئی پولیس اہلکار بھی زخمی نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا ہوا ہے، جس میں چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ ایک بچہ بھی زخمی ہوا۔

Blast

quetta police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div