Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

آرمی چیف کے دورے کا مقصد دوطرفہ عسکری تعلقات کو بڑھانا ہے
شائع 25 اپريل 2023 08:49am
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف 4 روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کا مقصد دوطرفہ عسکری تعلقات کو بڑھانا ہے۔

دورے کے دوران آرمی چیف چین کے اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

rawalpindi

ISPR

Army Chief

COAS

China Visit

General Asim Munir