Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم اے سندھ کی ضلعی انتظامیہ کو بارشوں سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

بارشوں سے سندھ بھر میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ
شائع 28 اپريل 2023 09:39am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

پی ڈی ایم اے سندھ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبے بھرکے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو ایمرجنسی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ادویات سمیت عوام کے استعمال کی ضروری اشیا کو اسٹاک کیا جائے طوفانی بارشوں سے سندھ بھر میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے تیار رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 28 اپریل تا یکم مئی تک طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ میرپور خاص، لاڑکانہ، بدین، سانگھڑ مٹیاری، عمرکوٹ بدین اور قمبر شہداد کوٹ میں طوفانی بارشوں سے طغیانی کا خدشہ ہے اور سندھ کے تمام اضلاع میں ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید کہا کہ ممکنہ طوفانی بارشوں کے دوران سمندر میں طغیانی کے باعث عوام کو جانے سے روکنے کی ہدایت دی گئی طوفانی بارشوں کے دوران عوام غیرضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلے بجلی کی کھلی تاروں سے دور رہے۔ طوفانی بارشوں کے دوران انڈر پاسز نشیبی علاقوں میں جانے سے احتیاط برتی جائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر کوآرڈینیشن سندھ مقصود حسین سومرو کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول سسٹم ایکٹیو ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر کو اطلاع دی جائے۔

PDMA

Karachi Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div