Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

مردان میں آسمانی بجلی گرنے سے 60 سے زائد بکریاں ہلاک

حادثے کی وجہ سے ان کا پندرہ لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا، مالکان
شائع 02 مئ 2023 05:24pm

رستم میں آسمانی بجلی گرنے سے ساٹھ سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں

ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اور متعدد علاقوں میں طوفان اور تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے عوام کا شدید نقصان ہورہا ہے، تو دوسری جانب آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بھی متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں۔

خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے رستم تنوز میں آسمانی بجلی گرنے سے 60 سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ اور مویشی مالک کا 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا۔

بکریوں کے مالک نے بتایا کہ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرگئی، جس سے پورا ریوڑ متاثر ہوا اور 60 سے زائد بکریاں ہلاک ہوئیں، جن کی مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

rainy weather

lightning

rain in kp

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div