Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کو مسلسل چوتھی شکست، پاکستان ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر آگیا

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی، 5 میچز کی سیریز میں 0-4 کی برتری
اپ ڈیٹ 06 مئ 2023 12:36am
تصویر ــ ٹوئٹر / پی سی بی
تصویر ــ ٹوئٹر / پی سی بی
تصویر: پی سی بی
تصویر: پی سی بی

پاکستان نے چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر کیویز کو 335 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 4 اور محمد وسیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک کیوی بلے باز کا شکار کیا۔

کپتان بابراعظم کے بلے نے ایک بار پھر رنز اگلے، انھوں نے کیریئر کی 18ویں سنچری اسکور کی۔ 107رنز کی اننگز میں بابر اعظم نے 10 چوکے بھی لگائے۔ میچ وننگ اننگ کھیلنے پر بابرا عظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے، کپتان نے یہ کارنامہ اپنی 97 ویں اننگز میں انجام دیا۔

پاکستان کی جانب سے آغا سلمان 58 اور شان مسعود 44 رنزبنا کر نمایاں رہے۔

چوتھے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔ قومی ٹیم نے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

ون ڈے کی ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے پر پی سی بی سربراہ نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی جبکہ آئی سی سی کی جانب سے بھی پاکستان کو مبارکباد دی گئی۔

میچ کے لیے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ امام الحق، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، محمد نواز اور شاداب خان کو آج کے میچ سے آؤٹ کرتے ہوئے شان مسعود، افتخاراحمد، محمد حارث، اسامہ میر، حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔

اس سے قبل تین مئی کو کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دیکر پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔ قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور کیے تھے۔امام الحق نے شاندار 90 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ کپتان بابر اعظم 54 اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 32 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

جواب میں مہمان ٹیم 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 50ویں اوور میں 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نسیم شاہ، محمد وسیم اور شاہین آفریدی نے دو، دو شکار کیئے جب کہ آغا سلمان ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں شے شکست دی تھی جب کہ دوسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے پچھاڑا تھا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی یہ 12 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں کامیابی ہے۔پاکستان نے 2011 میں ورلڈ کپ سے قبل آخری بار نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

cricket

karachi

odis

PAKvsNZ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div