Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

ضلع کرم میں 5 اساتذہ سمیت 8 افراد کے قتل کیخلاف ہڑتال

تمام بازار، تعلیمی ادارے بند، جاں بحق افراد کی تدفین بعد نماز جمعہ کی گئی
شائع 05 مئ 2023 04:05pm
تصویر: فائل
تصویر: فائل

ضلع کرم میں پانچ اساتذہ سمیت آٹھ افراد کے قتل کے بعد ضلع بھر میں فضا سوگوارہے تمام بازار اور تعلیمی ادارے سوگ اور احتجاج کے طور پربند ہیں، جاں بحق افراد کی تدفین بعد نماز جمعہ کی گئی۔ اساتذہ نے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ضلع کرم میں پانچ اساتذہ سمیت آٹھ افراد گزشتہ روز فائرنگ کے دو واقعات میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

افسوسناک واقعے کے خلاف آج ضلع بھرمیں سوگ منایا جارہا ہے، بازار اور کاروباری ادارے سوگ میں احتجاجآ بند ہیں۔ جاں بحق افراد کی تدفین بعد نماز جمعہ کر دی گئی۔

ضلع کی تمام عدالتیں بھی سوگ میں بند رہیں، صوبے بھر میں اساتذہ کے قتل کے خلاف اساتذہ برادری سراپا احتجاج ہے۔

پاراچنار میں بھی اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور اساتذہ کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

اساتذہ نے الزام عائد کیا کہ قتل میں مقامی لوگ اور طلبہ بھی ملوث ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر جان بحق ہوگیا تھا۔ واقعہ کے بعد تری منگل ہائی اسکول میں مسلح افراد نے اسکول میں گھس کر مزید سات افراد کو قتل کردی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران کے مطابق دو واقعات میں پانچ اساتذہ اور تین ڈرائیورز کو قتل کیا گیا۔

گلگت بلتستان

Murder

Parachinar