Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

چینی وزیر خارجہ چن گانگ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

فغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی کچھ دیر قبل کابل سے پاکستان پہنچ چکے ہیں
اپ ڈیٹ 05 مئ 2023 06:25pm
Breaking News - Chinese Foreign Minister Qin Gang arrives in Islamabad - Aaj News

چینی وزیر خارجہ چن گانگ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد پہنچنے پر دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے چینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ چن وانگ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہیں جہاں وہ پاک، چین، افغانستان سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ سربراہی میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوں گے جہاں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دونوں فریق موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی پائیدار مدت کی توثیق کریں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی کچھ دیر قبل کابل سے پاکستان پہنچے ہیں۔

پاکستان

Chinese FM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div