Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کانگو میں بارش کے بعد سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک، 130 لاپتہ

زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں
شائع 06 مئ 2023 08:52am
کیوو میں بارش سے اسکول اور اسپتالوں سمیت کئی عمارتیں تباہ - تصویر: روئٹرز
کیوو میں بارش سے اسکول اور اسپتالوں سمیت کئی عمارتیں تباہ - تصویر: روئٹرز

افریقی ملک کانگو میں بارش کے بعد سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 130 کے قریب لاپتہ ہوگئے۔

ریڈ کراس کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں شدید بارش سے اسکول اور اسپتالوں سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ سیلاب کئی دیہات کو بہا لے گیا۔

امدادی کارکنوں نے مٹی میں دبی لاشوں کو نکالا ساتھ ہی درجنوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت 130 سے ​​زائد افراد لاپتہ ہیں۔

ریڈ کراس نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔

flood

Congo

افریقہ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div