Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بارشوں کے بعد ملک بھر میں سخت گرمی کی پیش گوئی

عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،محکمہ موسمیات
شائع 09 مئ 2023 11:23am

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی پیشگوئی کردی ہے۔

ملک بھر میں بارشوں کے بعد اب رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے، اور فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی علاقوں میں 10 مئی سے 13 مئی تک درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، جب کہ سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری، اور اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر وگلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری معمول سے زیادہ رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے تنبہہ کی ہے کہ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں، عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

کراچی میں پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی پانچویں اور دنیا کے آلودہ شہروں میں 16ویں نمبر پر ہے، جہاں ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 110 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Hot Weather

Pakistan Weather

Weather Updates

Heat Waves

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div