Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

شہباز شریف اور فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس میں بےگناہ قرار

نیب کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع
شائع 10 مئ 2023 11:50am

نیب وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جج قمر الزمان نے سماعت کی۔

نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی، جس میں شہباز شریف اور ان کی فیملی کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔

عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بری کردیا اور کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔

NAB

money laundering

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div