Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

پیٹرول کی قلت کی وجہ ملک کی موجودہ صورتحال ہے، ترجمان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن
اپ ڈیٹ 10 مئ 2023 07:27pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پیٹرولیم ڈیلز کہتے ہیں موجودہ صورتحال کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے ترسیل نہیں ہو پارہی۔

ترجمان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن جہانزیب ملک کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے ترسیل نہ ہونے سے لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوسکتی ہے، اگر کل تک ترسیل نہ ہوئی تو پچاس فیصد سے زائد پٹرول پمپ بند ہو جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت کی وجہ ملک کی موجودہ صورتحال ہے۔

آئل ماکیٹنگ کمپنیز کے ترجمان ندیم مرزا نے بھی موجودہ حالات کو پیٹرول کی سپلائی میں کمی کی وجہ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر پندرہ دن بعد قیمتوں میں ردوبدل کا خدشہ ہونے سے بھی پٹرول کے آرڈرز کم ہیں۔

lahore

imran khan arrested

politics may 10 2023

Petrol Shortage

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div