Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں پاک فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ریاست کی طاقت کے آگے کوئی نہیں ٹھہر سکتا، آئی جی اسلام آباد
اپ ڈیٹ 10 مئ 2023 09:23pm

اسلام آباد میں فوج تعینات کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے دستے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔ فوج کو وزارت داخلہ نے تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی توثیق کردی ہے۔

دوسری جانب ایک بیان میں آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کا کہنا ہے کہ فیصد حالات نارمل ہیں، فوج کو تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لیے طلب کیا گیا ہے، ریاست کی طاقت کے آگے کوئی نہیں ٹھہر سکتا، عوام کو شرپسندوں سے بچانے کے لیے فوج بلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اپنا کام معمول کے مطابق کرتی رہے گی، گرفتاریاں مسلسل ہورہی ہیں، 1400 سے قریب ملزمان کو پکڑا جا چکا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4 ہزار کیمروں میں فوٹیجز محفوظ کرلی گئیں، ساڑھے 7 سو گاڑیوں کی بھی شناخت کرلی گئی ہے، لہٰذا سب کو ان کے گھروں سے پکڑیں گے۔

اس سے قبل آئی جی اسلام باد کا کہنا تھا کہ شہر میں ایک دو جگہ کے علاوہ تمام جگہ حالات ٹھیک ہیں، پولیس ان جگہوں پر کارروائی کررہی ہے تاکہ لوگوں کو منتشرکرسکیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مظاہرین نے نجی گاڑیوں کو روک کر زدوکوب کیا، لوگوں سے گزارش ہے پرامن احتجاج کا حق ضرور استعمال کریں، لیکن سرکاری، غیر سرکاری یا نجی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر نے کہا کہ پوری کوشش کررہے ہیں حالات معمول پر آسکیں، ہماری کوشش ہے کوئی بھی آمدورفت متاثر نہ ہو، مقدمات جرم کی نوعیت کے مطابق ہوتے ہیں، اسلام آباد میں پولیس اور ایف سی کام کررہی ہے، اسلام آباد میں تاحال فوج طلب کرنے کی ضرورت نہیں۔

اسلام آباد

IG Islamabad

imran khan arrested

politics may 10 2023

Army deployment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div