Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

دنیا کو مکمل اندھیرے میں ڈوبنے سے 30 منٹ پہلے خبردارکرنے والا نظام

مہلک شمسی طوفانوں سے نمٹنے کیلئے آپکے پاس 30 منٹ ہوسکتے ہیں
شائع 16 مئ 2023 10:51am
تصویر: ناسا
تصویر: ناسا

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اپنی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ شمسی طوفانوں سے پہلے آپ کے پاس تیاری کے لیے صرف 30 منٹ کا وقت ہوسکتا ہے۔

ناسا نے زمین سے ٹکرانے والے ایسے شمسی واقعات کی پیش گوئی کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک نیا نظام تیار کیا ہے۔

اگرچہ یہ اب تک کا سب سے جدید ترین نظام ہے، لیکن پھر بھی یہ دنیا کو مکمل اندھیرے میں ڈوبنے سے صرف 30 منٹ پہلے ہی خبردار کر سکے گا۔

مارچ میں ناسا نے اپنے کمپیوٹر ماڈل ’DAGGER (ڈیگر)‘ کی تیاری کا اعلان کیا تھا، اب یہ تحقیق عوام کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

شمسی ہوا اور ہماری ٹیکنالوجی پر تباہی پھیلانے والے جیو میگنیٹک خلل یا خلل کے درمیان رابطوں کی نگرانی کرنے کے لئے فرنٹیئر ڈیولپمنٹ لیب کے محققین کی ٹیم مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہی ہے۔

اس ٹیم میں ناسا، امریکی جیولوجیکل سروے اور امریکی محکمہ توانائی کے محققین شامل ہیں۔

محققین نے گزشتہ مثالوں کی بناء نمونوں کو پہچاننے میں کمپیوٹرز کو تربیت دینے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ’ڈیپ لرننگ‘ طریقہ کار کا اطلاق کیا۔ انہوں نے ہیلیوفزکس مشنز سے شمسی ہوا کی پیمائش کے درمیان تعلقات کی نشاندہی کرنے کے لئے بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

یہ مشن محتاط انداز میں لگائے گئے سینسرز کی وسیع رینج تیارکرنے کے لیے خلامیں نصب کیے جاتے ہیں، جو سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے مل کرکام کرتے ہیں۔

ٹیم نے اگست 2011 اور مارچ 2015 میں دو جیو میگنیٹک طوفانوں کے خلاف ڈیگرکا تجربہ کیا۔ یہ نظام ہر معاملے میں دنیا بھر میں طوفان کے اثرات کی فوری اور درست پیش گوئی کرسکتا ہے۔

NASA

KILLER SOLAR STORMS

SOLAR STORM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div