Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کپاس کی زیادہ پیداوار کرنے والے کاشتکاروں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے، محسن نقوی

کپاس کی فصل صوبے اور کاشتکار کیلئے معاشی گیم چینجرثابت ہوسکتی ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 21 مئ 2023 11:30am

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کپاس کی بوائی اور پیداوار کا ٹارگٹ ہر صورت حاصل کریں گے، اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کپاس کی بوائی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ نے کپاس کی بوائی اور پیداوار کا ٹارگٹ ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کپاس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے، کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کرنے پر متعلقہ عملے کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے صوبہ بھر میں پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کا بھی حکم دے دیا، اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو پانی، بیج اور کھاد سمیت کسی چیز کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں جعلی ادویات اور بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ سیٹلائٹ کے ذریعے کراپ سروے کی تجویز بھی دی گئی۔

محسن نقوی کا کہناتھا کہ کپاس کی کم ازکم امدادی قیمت 8500 روپے مقرر کی گئی ہے، پنجاب میں کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کرنا ہمارا مشن ہے۔

Care Taker CM Punjab

mohsin naqvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div