Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

پرتشدد واقعات: پشاور پولیس کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ بنانے کا فیصلہ

اسپیشل سیکورٹی یونٹ کا انچارج ایس پی رینک کا آفیسر ہوگا، سی سی پی او
اپ ڈیٹ 26 مئ 2023 10:07am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پرتشدد واقعات کے بعد پشاور پولیس نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

9 اور 10 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد پشاور پولیس نے اسپشل سیکورٹی یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور پولیس نے شہر میں ریڈ زون سیکیورٹی سرکل بھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ پشاور کے کینٹ ایریا کے ریڈ زون میں اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔

سی سی پی او کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی دستے کا انچارج ایس پی رینک کا آفسر ہوگا۔

پولیسں ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے داخلی راستوں اور اہم عمارتوں کی پروفائلنگ مکمل کی جائے گی، پروفائلںگ مکمل ہونے کے بعد حتمی سیکیورٹی ڈرافٹ سینٹرل پولیس آفس ارسال کیا جاے گا اور اسپیشل یونٹ کے پاس جدید ساز و سامان اور آپریشن روم سے منسلک ہوگا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی دستے کو ریڈ زون میں ہجوم کے داخلے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی جائے گی اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کو اسمبلی چوک کینٹ ایریا کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے گا۔

KPK

peshawar police

Burn and surround

special security unit

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div