Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں شراب اور کوکین کے اجزاء پائے گئے، وزیر صحت کا دعویٰ

پی ٹی آئی کا وزیرِ صحت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 26 مئ 2023 08:24pm

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں شراب اور کوکین کے اجزا پائے گئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتاری کے بعد پمز اسپتال لے جایا گیا تھا، حراست کے دوران ان کا میڈیکل ہوا، انہیں عدالت سے ریلیف مل گیا جس کے باعث میڈیکل رپورٹ منظرعام پر پوری طرح نہ آسکی۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں واضح ہوا کہ عمران خان کے پاؤں میں کوئی فریکچر نہیں ہوا تھا، لیکن وہ 5،6 ماہ بھاری پلستر چڑھا کر گھومتے رہے، چمڑی پر پلاسٹر چڑھانے والے عمران خان دنیا کے پہلے آدمی ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ عمران خان کا یورین سیمپل بھی لیا گیا، سیمپل میں شراب اور کوکین کے اجزاء پائے گئے، کتنی مقدار استعمال کرتا ہے وہ فائنل رپورٹ آنے پر معلوم ہوجائے گا، میں پہلے ہی کہتا تھا کسی موالی کے پیچھے لگ کر ملک کو تباہ نہ کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوکین، شراب اور فریکچر کا ڈرامہ ایک طرف رکھیں، اس کی حرکات دماغی طور پر درست آدمی کی نہیں ہے، میڈیکل کے دوران 5 سینیئر ڈاکٹرز نے عمران خان کی ذہنی حالت پر سوال اٹھائے، اور انہوں نے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں کہا ہے کہ اس شخص کی میٹل ہیلتھ ٹھیک نہیں۔

قادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو کیا ہوا، ایسے واقعات بغیر کسی کے ڈائریکشن کے نہیں کئے جاسکتے، ہم اپنی فوج کا دل سے احترام کرتے آئے ہیں، گزشتہ روز بھی ہمارے بلوچستان کے ماہی گیر بھائیوں نے کشتیوں پر پاک افواج کے حق میں ریلی نکالی، جب کہ عمرانی ٹولے نے نوجوانوں کو غلط راہ پر ڈالا تھا۔

پی ٹی آئی کا وزیرِ صحت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

عمران خان نے قادر پٹیل، قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت وزارتِ صحت اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی منظوری دی ہے۔

بیرسٹر ابوذر سلمان کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پٹیل کے بیہودہ الزام کے خلاف ہتک عزت سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

pti

imran khan

abdul qadir patel

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div