Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

آپس کی لڑائی میں ٹی ٹی پی کے کئی نامور دہشتگرد ہلاک

جن دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقررتھی وہ یا تو مارے گئے یا زخمی ہیں۔
شائع 28 مئ 2023 05:22pm
علامتی تصویر بزریعہ عارف کریمی، اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ عارف کریمی، اے ایف پی

کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے منسلک دہشت گرد گروپوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

انہی اختلافات کی بدولت دہشت گردوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے، جن دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقررتھی وہ یا تو مارے گئے یا زخمی ہیں۔

19 جنوری 2022 کو تحریک طالبان سوات کا مفتی برجان زخمی ہوا اور سرغنہ مسلم یار مارا گیا۔

15 مئی 2022 کو ہونے والی جھڑپ میں تحریک طالبان سوات کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔ اس جھڑپ میں 8 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

مارے گئے دہشت گردوں میں عثمان ، بلال ، جنت گل اور حضرت اللہ شامل ہیں۔

28 مئی 2022 کو تحریک طالبان باجوڑ کا سرغنہ گوہر زخمی ہوا۔

25 جون 2022 کو ٹی ٹی پی کا زبیرعرف کالا زخمی ہوا۔ 7 اگست 2022 کو ٹی ٹی پی باجوڑ کا دہشت گرد عبداللہ زخمی ہوا۔

7 اگست 2022 کو ٹی ٹی پی باجوڑ کا سرغنہ عقابی مارا گیا۔

8 اگست 2022 کو جماعت الاحرار کا سرغنہ انور خان مارا گیا۔

14 ستمبر 2022 کو دہشت گرد سرغنہ بادشاہ خان ہلاک ہوا۔

14 ستمبر کو ہی سرغنہ روشم سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

14 ستمبر کو ہی سرغنہ ذبیح اللہ اور عبدالواحد سمیت 12 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

9 اکتوبر 2022 کو تحریک طالبان کے سرغنہ عبداللہ عرف خاکی، حکومت اور حمزہ زخمی ہوئے۔

27 اکتوبر 2022 کو ٹی ٹی پی بلوچستان کا سرغنہ بسم اللہ عرف پہلوان مارا گیا۔

TTP

TTP Groups

Terrorists killed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div