پی ٹی آئی رہنما احتشام جاوید اکبر گرفتار
خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ احتشام جاوید اکبر کو اسپیشل برانچ کی ٹیم نے گرفتار کیا.
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما احتشام جاوید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا۔
خاندانی ذرائع نے احتشام جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
احتشام جاوید 2018ء میں ڈیرہ اسماعیل خان کے پی کے 95 سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے، اور منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔
احتشام جاوید جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سابق رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔
خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ احتشام جاوید اکبر کو اسپیشل برانچ کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔
دو روز قبل ان کے پرسنل سیکرٹری یوسف جان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔
pti
Ehtisham Javed aKhtar
مزید خبریں
اطلاع ہے کہ سائفر کیس میں چالان جمع ہوگیا لیکن ہمیں ریکارڈ نہیں ملا، شعیب شاہین
نواز شریف کی وطن واپسی پرتاریخی استقبال کیا جائے گا، رانا تنویرحسین
کراچی: پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان گرفتار
میانوالی میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے قبضے کی کوشش ناکام ، اہلکار شہید
منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
خوارج کو پاکستان کے دشمنوں کی ریاستی پشت پناہی حاصل ہے، آرمی چیف
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.